پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

عظمتِ صحابہؓ

کینات نیوز ! معروف اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے،تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہ کانفرنس میں عظمت صحابہ بیان کر رہے تھے کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ،سٹیج پر موجود علما فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے

کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علما نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری عبدالمتین اصغر صحابہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے،انہیں سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ ان کی عمر 57سال تھی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!