اگر آپ رات کو سونے سے پہلے دودھ میں لہسن ملا کر پئیں گے تو کیا ہوگا ؟ جانیں اہم معلومات میں

دودھ میں لہسن

کائنات نیوز! لہسن اور دودھ کے فوائد کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا۔ لہسن اور دودھ ایک دوسرے سے مختلف غذائی اجزاء ہیں۔ جنہیں ایک ساتھ استعمال کرنے کے بارے میں کسی نہ سوچا نہیں ہوگا۔ ان دونوں کی افادیت طب نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔ دودھ ایک مکمل قدرتی غذا ہے ۔ جو ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہے ۔ دودھ کیلشیم کے علاوہ مختلف وٹامنز اور پروٹین پائے جاتےہیں۔

جوانسانی جسم کو صحت مند رکھتے ہیں۔ جبکہ لہسن کو اس کے غذائی فائدوں کی وجہ سے کھانے کے علاوہ مختلف ادویات کے بنانے کے لیے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ تا ہم ان دونوں اجزاء کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کیاجائے تو ان کے فائدے کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ لہسن میں سلفر کی موجودگی کااسے ٹی بی کےعلاج میں اکثیر بناتی ہے۔ پھیپھڑوں کی ٹی بی سے چھٹکارا پانے کے لیے لہسن اور دودھ کا مشروب قدرے مختلف انداز سے بنایاجاسکتا ہے۔ اس کے لیے لہسن کا ایک گرام پیسٹ ، آدھا لیٹر دودھ اور ایک لیٹر پانی کو آپس میں ملا کر ہلکی آنچ پر ابال لیں۔ یہاں تک کہ یہ پورا آمیزہ اپنی ابتدائی مقدار کے مقابلے میں ایک چوتھائی رہ جائے گا۔ اس مشروب پورے دن میں تین مرتبہ استعمال کرتے ہوئے ختم کریں۔ اس سے آپ کے پھیپھڑو ں میں موجود ٹی بی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ لہسن کا اور دو دھ کا مشروب پورے ہفتے استعمال کرنےسے یرقان بھی ختم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ لہسن میں جسم سے زہریلے مادے ختم کرنے

کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ جو یرقان کاقلع قمع کرنے میں کار آمد ہے اس کے علاوہ لہسن میں موجود سلفر بھی جگر کو تقویت پہنچاتے ہوئے یرقان کی شدت میں کمی لاتا ہے ۔ عرق النساء جو کہ ایک خاص قسم کا اعصابی کا درد ہے۔ جو ریڑ ھ کی ہڈ ی سے لے کر ٹانگوں تک پہنچتا ہے ۔ اور شدید اذیت کی وجہ بنتا ہے۔ لہسن والے دودھ باقاعدگی استعمال شاٹیکا بھی کمی کا باعث بنتا ہے۔ بالوں کو گرنے سےبچائیں ۔ لہسن میں آپ کے بالوں کے گرنے سے بچانے اور مضبوط رکھنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے۔ جس کی وجہ سے اس میں شامل ایک جز و ایلی سینک کی بھر پور مقدار ہے ۔ اور ایک طبی تحقیق کے مطابق دودھ اور لہسن بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے بہت مؤثر ہے۔ اس مرض میں مبتلا افرادلہسن اور دودھ کا مسلسل استعمال کریں ۔ اور اس کے ساتھ لہسن کو کاٹ کر اس کی پھوتیوں کو سر پر ملیں۔ اس سے بھی بہت فائدہ ہو گا ۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو لہسن اور دودھ کے اس مشروب

اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔ یہ شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ تنا ؤ کم کرتا ہے۔ اگر ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ سر درد کی شکایت رہتی ہے۔ تو یہ دل پر بوجھ بڑھاتا ہے۔ جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کے چار جوئے روزانہ دودھ میں ڈال کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے۔ اور صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔ جس کے نتیجے میں امراض قلب اور فالج کاخطرہ کم ہوجاتاہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں