دودھ اور شہد دینے والی بکری کا عجیب وغریب واقعہ

کائنات نیوز ! حضرت ابو الربیع ؒفرماتے ہیں کہ میں نے ایک گاوں میں ایک نیک عورت کی شہرت سنی جس کا نام فضہ تھا۔ میں اس کے گاوں میں گیا اور اس کی تحقیق کی، تو مجھے لوگوں نے بتایا کہ اس کے یہاں ایک بکری ہے جس کے تھنوں سے دودھ اور شہد دونوں نکلتے ہیں- مجھے یہ سن کر تعجب ہوا۔ میں نے ایک نیا پیالہ خریدا اور اس کے گھر جاکر میں نے کہا

کہ تمہاری بکری کے متعلق میں نے یہ شہرت سنی ہے کہ وہ دودھ اور شہد دیتی ہے۔ میں بھی اس کی برکت دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس نے وہ بکری میرے حوالے کردی۔ میں نے اس کا دودھ نکالا تو واقعی اس میں سے دودھ اور شہد نکلا۔ ہم نے اس کوپیا۔ اس کے بعد میں نے پوچھاکہ یہ بکری کہاں سے تمہارے پاس آئی؟ کہنے لگی: اس کا قصہ یہ ہے کہ ہم غریب ہیں۔ ایک بکری کے سوا ہمارے پاس کچھ نہ تھا، اسی پر ہمارا گزر تھا۔ اتفاق سے بقر عید آگئی۔ میرے خاوند نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ اور تو ہے نہیں یہ بکری ہمارے پاس ہے،لاو اسی کی قربانی کر لیں۔ میں نے کہا کہ ہمارے پاس گزر کے لیے اس کے سوا تو کوئی چیز ہے نہیں، ایسی حالت میں قربانی کا حکم تو ہے نہیں، پھر کیا ضرور ہے کہ ہم قربانی کریں؟ خاوند نے یہ بات مان لی اور قربانی ملتوی کر دی۔

اس کے بعد اتفاق سے اسی دن ہمارے یہاں ایک مہمان آگیا- تو میں نے خاوند سے کہا کہ مہمان کے اِکرام کا تو حکم ہے اور کوئی چیز تو ہے نہیں اس بکری ہی کو ذبح کر لو وہ اس بکری کو ذبح کرنے لگا، مجھے یہ خیال ہوا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے اس بکری کو ذبح ہوتے دیکھ کر رونے لگیں گے، اس لیے میں نے کہا کہ باہر لے جا کر دیوار کی آڑ میں ذبح کر لو، بچے نہ دیکھیں۔ وہ باہر لے گئے اور جب اس پر چھری چلائی تو یہ بکری ہماری دیوار کے اوپر کھڑی تھی اور وہاں سے خود اُتر کر مکان کے صحن میں آگئی۔ مجھے یہ خیال ہوا کہ شاید وہ بکری خاوند کے ہاتھ سے چھوٹ گئی۔ میں اس کو دیکھنے باہر گئی تو خاوند اس بکری کی کھال کھینچ رہے تھے۔ میں نے ان سے کخاوند کہنے لگے: کیا بعید ہے کہ حق تعالیٰ شانہٗ نے اس کا بدل ہمیں عطا فرمایا ہو۔ یہ وہ بکری ہے جو دودھ اور شہد دیتی ہے۔

یہ سب کچھ محض مہمان کے اِکرام کی وجہ سے ہے۔ پھر وہ عورت کہنے لگی کہ اے میرے بچو! یہ بکری دلوں میں چرتی ہے۔ اگر تمہاے دل نیک رہیں گے تو اس کا دودھ بھی اچھا رہے گا اور اگر تمہارے دل میں کھوٹ آگیا تو اس کا دودھ بھی خراب ہو جائے گا۔ اپنے دلوں کو اچھا رکھو، ہر چیز تمہارے لیے اچھی بن جائے گی۔ہا کہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ ایسی ہی بکری گھر میں آ گئی۔ اس کا قصہ میں نے سنایا، اگر آپکو ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں