چہرے پر نکلنے والے دانے دبانے سے چہرے پر کیا خطرناک اثرات ہو سکتے ہیں؟ جانیے

چہرے پر نکلنے والے دانے

کائنات نیوز! چہرے کی خوبصورتی کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، کوئی چہرے کی رنگت کو بڑھاتا ہے تو کوئی چہرے پر موجود دھبوں کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان سب میں چہرے پر موجود دانے جسے عام طور پر پمپلز کہا جاتا ہے وہ بھی چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ چہرے پر موجود پمپلز کو دبانے اور انہیں خود سے ختم کرنے سے نہ صرف وہ پمپلز مزید بڑھتے ہیں

بلکہ یہ پمپلز سے نکلنے والی پیپ جراثیم کی افزائش اور چہرے کی دیگر حصے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ دماغی تناؤ یا اسٹریس ایک ایسی ذہنی صورتحال ہے جو نہ صرف آپ کی دماغی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ آپ کے چہرے پر بھی پمپلز کی افزائش کا باعث بنتی ہے۔ اسی لیے جتنا ہو سکے اسٹریس یا ذہنی تناؤ کو کم کریں۔ ہاتھ جسم کا وہ حصہ ہے جس پر جراثیم کا موجود ہونا عام بات ہے، اور جب یہی ہاتھ آپ چہرے پر لگاتے ہیں تو چہرے پر پمپلز کے نکلنے کا باعث بن سکتے ہیں، اسی لیے اپنے ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے تاکہ جراثیم آپ کے چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!