ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

کائنات نیوز! منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اورکشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،کشمیر اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،

بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، کاکول اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: مٹھی 26 ، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 26 ، سٹی 23) ، مری 01 ، خیبر پختونخوا: کاکول 01 ، بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، دادو 45 ،موہنجودڑواورنوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(بدھ)رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دبائو مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں بھی11ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کراچی میں بدھ کی رات سے 11ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!