آج مُلک بھر کے کئی شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریو ں کوخوشخبری سنادی

موسم

کائنات نیوز! محکمہ موسمیا ت نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگو ئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی اور بدین میں بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کس وقت واپسی کیلئے روانہ ہو گی اور جہاز پہلے کس ملک جائے گا ؟

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج (ہفتے ) شام6 بجے خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!