کبھی دعوت تو کبھی گھومنا پھرنا ،منال خان شادی کے بعد آج کل کیا کر رہی ہیں؟

منال خان

کائنات نیوز! نکاح کے بندھین میں بندھنے والی معروف اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بعد ایک ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ جو تصویر اور ویڈیوز ان کی جانب سے شئیر کی جا رہی ہیں وہ کافی دلچسپ ہیں۔ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر منال خان اور احسن اکرام کی ایک ویڈیو مشہور ہو رہی ہے

جس میں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں آئے ہوئے ہیں اور کھانے کی ٹیبل مختلف ڈشز سے بھری ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب احسن محسن اکرام بھی موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مشغول ہیں۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر بروز جمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!