خسرہ بھی متعدی بیماریوں میں شامل ، مریض قرنطینہ ہونگے

خسرہ

کائنات نیوز! امریکی صدر جو بائیڈن نے خسرہ کو متعدی بیماریوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔ حکم نامے کے تحت امریکی حکام خسرہ کے مریضوں کو اب قرنطینہ کرنے کا حکم دے سکیں گے، خسرہ کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی نوعیت اور دورانئے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔امریکا کی کئی ریاستوں میں دہائیوں بعد خسرہ پھوٹ پڑا

، نیویارک میں ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کا عوامی مقامات پر جانا ممنوعغیر ملکی خبر میڈیا کے مطابق خسرہ کو متعدی بیماریوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام حالیہ سالوں میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے سبب کیا گیا۔امریکا میں 2020ء میں خسرہ کے 13 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ امریکا نے 2000ء میں ملک کو خسرہ کی بیماری سے پاک قرار دیا تھا۔وائٹ ہائوس کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکا آنے والوں کیلئے کورونا وائرس اور پولیو کی ویکسی نیشن کے ساتھ خسرہ کی ویکسی نیشن بھی درکار ہو گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں