محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! شہر قائد میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق 22ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے تحت 22 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیزبارشیں اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25ستمبر کے درمیان کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں کہیں درمیانی اورکہیں تیزبارشیں ہوسکتی ہیں۔عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے علاوہ وسطی اور شمال مغربی بھارت کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسن نکولس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوا کا ایک اور کم دبائوخلیج بنگال میں رواں ہفتے کے آخر میں بن سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباوشدت اختیار کر کے ڈپریشن اور پھر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم اتوار اور پیر تک اوڑیسہ اور مغربی بنگال پر اثر انداز ہو گا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!