کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیا ت نے نئی پیشن گوئی میں بتادیا

بادل

کائنات نیوز! محکمہ موسمیا ت نے آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، میرپور خاص، مٹھی اور سانگھڑ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش۔ اس دوران سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، زیریں سندھ ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بار ش اٹک 36 ، اسلام آباد (بوکرا 27 ، گولڑہ 26 ، ایئرپورٹ 24 ، سید پور 21 ، سٹی 14) ، گجرات 20 ، قصور 17 ، منڈی بہاؤالدین 11 ، مری 07 ، منگلا 06 ، راولپنڈی (چکلالہ) ، شمس آباد) 05 ، چکوال 04 ، لاہور (جوہر ٹاؤن 04 ، گلبرگ 01) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 03 ، سٹی 01) ، جوہر آباد ،

بھکر 02 ، سندھ: کراچی (سرجانی 70 ، نارتھ کراچی 49 ، فیصل بیس 47 ، ناظم آباد 20 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 19 ، سعدی ٹاؤن 16 ، یونیورسٹی روڈ 14 ، جناح ٹرمینل ، اورنگی 11 ، قائد آباد 08 ، ڈی ایچ اے فیز۲ -07 ، مسرور بیس ، گلشن حدید 05 ، جامعتہ الرشید 04 ، کیماڑی 03) ، ڈہلی 18 ، بدین ، اسلام کوٹ 15 ، ڈپلو 08 ، ٹھٹھہ ، نگرپارکر 03 ، مٹھی 01 ، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 55 ، بالاکوٹ 25 ، زیریں دیر 13 ، سیدو شریف 10 ، تخت بائی ، ڈی آئی خان (سٹی) 02 ، کشمیر: راولاکوٹ 23 ، گڑھی دوپٹہ 20 ، کوٹلی 02 ، بلوچستان: کوہلو میں 07 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی،سبی،تربت اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!