محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی آج ملک کے کن شہروں میں بارش برسے گی؟

بارش

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ اسلام آباد سمیت پنجا ب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکا ن ہے جبکہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری تک متوقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سیٹنی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش۔ اس دوران سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، زیریں سندھ ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور کوہلو میں گرج چمک کےm ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بار ش اٹک 36 ، اسلام آباد (بوکرا 27 ، گولڑہ 26 ، ایئرپورٹ 24 ، سید پور 21 ، سٹی 14) ، گجرات 20 ،

قصور 17 ، منڈی بہاؤالدین 11 ، مری 07 ، منگلا 06 ، راولپنڈی (چکلالہ) ، شمس آباد) 05 ، چکوال 04 ، لاہور (جوہر ٹاؤن 04 ، گلبرگ 01) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 03 ، سٹی 01) ، جوہر آباد ، بھکر 02 ، سندھ: کراچی (سرجانی 70 ، نارتھ کراچی 49 ، فیصل بیس 47 ، ناظم آباد 20 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 19 ، سعدی ٹاؤن 16 ، یونیورسٹی روڈ 14 ، جناح ٹرمینل ، اورنگی 11 ، قائد آباد 08 ، ڈی ایچ اے فیز۲ -07 ، مسرور بیس ، گلشن حدید 05 ، جامعتہ الرشید 04 ، کیماڑی 03) ، ڈہلی 18 ، بدین ، اسلام کوٹ 15 ، ڈپلو 08 ، ٹھٹھہ ، نگرپارکر 03 ، مٹھی 01 ، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 55 ، بالاکوٹ 25 ، زیریں دیر 13 ، سیدو شریف 10 ، تخت بائی ، ڈی آئی خان (سٹی) 02 ، کشمیر: راولاکوٹ 23 ، گڑھی دوپٹہ 20 ، کوٹلی 02 ، بلوچستان: کوہلو میں 07 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی،سبی،تربت اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!