خبردار ہوشیار، طوفانی بارشیں۔۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

طوفانی بارشیں

کائنات نیوز! پاکستان میں تیز بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے متوقع، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے میں شروع ہونیوالا ہے ۔ اس حوالے سے تمام پروانشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ایز) کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آج بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی اوروسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علا قوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علا قوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ،کاکول ،لسبیلا،کشمیر اورگردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ:دادو،پڈعیدن24،چھور14،لاڑکانہ10،میرپورخاص05،موہنجوداڑو04،ٹھٹھہ،بدین16،کراچی(ڈی ایچ اے02،پی اے ایف فیصل بیس،جناح ٹرمینل، ایم اوایس ایئرپورٹ01،مسروربیس، گلشنِ حدید،ناظم آباد ٹریس)،مٹھی، شہیدبینظیرآباد01، پنجاب:مری08،کشمیر: گڑھی دوپٹہ01، بلوچستان:لسبیلا02،خیبرپختونخوا:کاکول01ملی میٹرریکارڈکی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت ،سبی42 اورنوکنڈی میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں