چہرے کو جھریوں اور چھائیوں سے پاک بنانے کے لیے مرد،خواتین کیلئے زبر دست نسخہ لازمی آزمائیں

چہرے کو جھریوں

کائنات نیوز ! جوان رہنے کے لئے چہرے کی شادابی اور تازگی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن چہرے سے جُھریوں کاخاتمہ آپ کو بالکل جوان اور جازب نظر رکھتا ہے۔ خواتین اور آج کل مردوں کو بھی یہ مسئلہ بہت زیادہ پیش آرہا ہے۔ چہرے پر جُھریوں کے نمودار ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جن میں زیادہ تر بازاری آئلی چیزوں کا کثرت سے استعمال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی اور ای کی کمی کی وجہ سے یہ جُھریاں نمودار ہوتی ہیں۔ ناک کے اوپر چھائیاں بعض اوقات کو شش کے باوجود ختم نہیں ہوتی ہیں۔

یہ نسخہ بہت بہترین ہے۔ اجزاء:وٹامن ای : دوکیپسولدہی : دو چائے کے چمچشہد : آدھا چائے کاچمچلیموں کا رس : آدھا چائے کا چمچترکیب اور طریقہ استعمالوٹامن ای کے دو کیپسول کو ایک باؤل میں کھول کر ڈال لیں پھر باقی اجزاء کو اس میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس پیسٹ کو دس منٹ تک چہرے پرلگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ہفتے میں 3 بار اس نسخے کا استعمال کریں ۔ 4ہفتوں کے استعمال سے چہرے کی جھریاں اور چھائیاں ختم ہو جائے گی اور آپ کا چہرہ چھائیوں ،جھریوں سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ نکھر بھی جائے گا۔چہرے کے عام مسائل میں سے چھائیوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ بعض اوقات چہرے کی چھائیاں ختم ہو جاتی ہیں لیکن ناک سے ان کے نشان نہیں مٹتے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ گہرے ہوتے ہیں۔ جگر کی بیماری میں خواتین کے چہرے اور ناک پرپڑنے والی چھائیاں کبھی بھی ختم نہیں ہوتی ہیں۔ دراصل یہ چھائیاں ہارمونز پرابلم کی وجہ سے بھی پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔

ایسی خواتین جن کے چہرے پر بچے کی پیدائش کے بعد جُھریاں اور داغ دھبے بڑھ گے ہوں ان کو چاہیے کہ وہ روزانہ ناریل کا تیل ہاتھوں پر لگا کر اچھی طرح سارے چہرے کا ہلکا ہلکا مساج کریں اور مساج ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے کریں۔ تاکہ چہرے سے جُھریاں جلد از جلد ختم ہو جائیں کیونکہ مساج سے خون کی گردش تیزہوتی ہے اور ہمارے چہرے کے ٹشوز بھی ٹائٹ رہتے ہیں اور ڈھیلا پن نہیں آتا جس سے جِلد جوان نظر آتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں