اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوں ریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہوگئی

اسلام کا پہلا جمعہ

کائنات نیوز! اسلام کی پہلی مسجد مسجد قبا ہےجو مدینہ منورہ سے باہر قبا کے مقام پر حضورؐ کے ہجرت مدینہ کے موقع بنائی گئی تھی جہاں حضورؐ نے آزادانہ پہلی نماز کی امامت کروائی تھی۔ اسلام کی ایک اور اہم اور تاریخی مسجد جواثا کے مقام پر بنائی گئی تھی جس کے متعلق اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ یہوہی مسجد ہےجہاں اسلام کا پہلا جمعہ پڑھایا گیا تھا۔

حوادث زمانہ نے اس مسجد کو اس کے آثارسمیت دبیز ریت تلے چھپا دیا تھا۔ مسجد جواثا صدیوں ریت میں دبی رہی جو کچھ عرصہ قبل سعودیعرب کے علاقے الاحصا کے گائوں کلابیہ سے برآمد ہوئی ۔ مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے اور مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسجد کا افتتاھ شہزادہ سعود بن نائف نے کیا ۔ مسجد کھلنے کے بعد عوام کی کثیر تعداد مسجد کی زیارت کیلئے الاحصا کے گائوں کلابیہ پہنچ گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں