اناالله وانااله راجعون ، کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے

عمر شریف

کائنات نیوز! پاکستان کے معروف کامیڈین اور سٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران ان کی صحت بگڑ گئی اور انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایئر ایمبولینس میں بھی خرابی کے باعث انہیں متبادل طیارے کے ذریعے

امریکہ لے جانے کے انتظامات بھی کیئے گئےلیکن صحت بہتر ہونے تک کا انتظار کیا جانے لگا ۔ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جرمنی میں ہی انتقال کر گئے ہیں اور امریکہ نہیں پہنچ سکے ۔یاد رہے کہ عمر شریف کو ہارٹ اٹیک ہو اتھا جس کے بعد وہ صحت مند ہو گئے لیکن ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں بلکہ انہیں امریکہ لے جانے کی ضرورت ہے ، عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کیلئے امریکہ بھیجنے کیلئے انتظامات کی اپیل بھی کی ۔وفاقی اور سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکہ علاج کیلئے بھیجنے کیلئے بھر پور کوششیں کیں تاہم

جب انہیں ایمبولینس میں امریکہ لے جایا جارہا تھا تو جرمنی میں سٹاپ اوور کیا گیا جہاں انہیں جرمنی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ آج انتقال کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے امریکہ کے ویزے کا انتظام کیا اور ساتھ میں چار کروڑ روپے بھی جاری کیئے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!