لوگ طعنے دیتے ہیں کہ اوپر نہیں آسکتے تو کام کیوں کرتے ہو

لوگ طعنے دیتے ہیں

کائنات نیوز! میں بنا بیساکھی کے نہیں چل سکتا۔ سیڑھیاں نہیں چڑھا پاتا ایک دن ایک خاتون نے کھانا منگوایا جب میں نے انھیں کہا کہ میں اوپر نہیں آتا کیونکہ میں معذور ہوں تو انھوں نے کہا کہ آپ معذور ہیں تو یہ کام کیوں کرتے ہیں؟ کمپنی نے آپ کو کام پر کیوں رکھا ہے؟ ہم نے آپ کو پیسے دیے ہیں آپ اوپر آکر کھانا پہنچائیں گھر گھر آرڈر پر کھانا پہنچاتے احمد علی دراصل ٹانگوں سے معذور ہوچکے ہیں

اور بیساکھی سے چلتے ہیں۔ احمد علی کے تین بچے ہیں جن کی وجہ سے پیسے ان کی ضرورت ہیں لیکن اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وہ محنت کو ترجیح دیتے ہیں محمد علی کہتے ہیں کہ جب فون پر خواتین ہوتی ہیں تو ان سے ریکوئیسٹ نہیں کرتا پھر چاہے ساتویں منزل ہو یا دسویں وہیں کھانا پہنچاتا ہوں لیکن میں چل نہیں سکتا تو دیر ہو جاتی ہے۔ محمد لی نے بتایا کہ سب گاہک ایک جیسے نہیں ہوتے کچھ لوگوں کو کھانا پہنچاؤں تو وہ دیکھ کر کہتے ہیں کہ آپ ہمیں بتادیتے تو ہم خود آکر کھانا لے لیتے۔ احمد علی نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ سال تک گھر پر رہے اور اس عرصے میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انھیںں مجبوری میں بھوکا سونا پڑا ہو۔ لیکن ائیک چلاتے ہوئے انھیں اپنا پرانا وقت یاد آتا ہے جب وہ بھاگ دوڑ سکتے تھے۔ اپنوں کے رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد علی نے دلگرفتگی سے کہا کہ کئی بار اپنوں کو پریشانی میں کال کی لیکن انھوں نے فون بھی نہیں اٹھایا کہ کہیں میں ان سے کوئی مدد نہ مانگ لوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں