مسجد میں آگ لگنے سے سب کچھ جل گیا لیکن صرف قرآن پاک محفوظ رہا ۔۔

مسجد میں آگ لگنے

کائنات نیوز! کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ حقیقت ہے جہاں کوئی حادثہ پیش آئے اور لوگوں کے زندہ بچنے کی امید باقی نہ ہو تو بھی خدا تنکے میں جان ڈال دیتا ہے اور بالکل ایسا ہی قرآنِ پاک کا معاملہ ہے۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد کیا ہے کہ: ” قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری میری ہے۔ ” ہم نے کئی ویڈیوز میں بھی دیکھا ہے کہ اطراف کے ماحول میں آگ لگ گئی مگر قرآنِ پاک کو کچھ بھی نہ ہوا۔

ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا جس میں مسجد کے امام مولانا انیس کرہ خود بتا رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں ایک مسجد میں آگ لگا دی گئی تھی اورسب کچھ جھلس کر راکھ ہوگیا لیکن اللہ نے اپنے وعدے کے مطابق قرآن کی حفاظت فرمائی اور قرآن کو کچھ بھی نہ ہوا، صرف اس کے اوپری حصے کے کوور پر کچھ جگہ آگ سے جلنے کے اثرات تھوڑے بہت نظر آ رہے ہیں البتہ اندر سے قرآن بالکل اپنی اصلی حآلت میں موجود ہے کسی صفحے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں