ایک غلام اور مالک کا واقعہ رزق اللہ کی ذات دینے والی ہے رزق میں برکت کا واقعہ

ایک غلام اور مالک

کائنات نیوز! یہ ایک مالک اور ایک غلام کا خوبصورت واقعہ ہے مالک اپنے غلام کی تنخواہ میں کیسے اضافہ کرتا ہے اور بعد میں کیانتیجہ نکلتا ہے ۔ ایک غلام تھا ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کردینا چاہیے تاکہ وہ دل جمعی سے کام کرے اور آئندہ غائب نہ ہو اگلے دن مالک نے اس کی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے دیے اور اس نے خاموشی سے رکھ لیے

کچھ دن بعد وہ دوبارہ غیر حاضر ہوا تو اس کے مالک نے غصے میں آکر تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کردیا اور اس کو پہلے والی تنخواہ دی ۔غلام نے ابھی خاموشی اختیار کی ۔ مالک نے کہا جب میں اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اور جب کمی تو پھر خاموش ہوگئے کیوں اب غلام نے جواب دیا جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو اس کیوجہ میرے بچے کی پیدائش تھی اور آپکی طرف سے تنخواہ میں اضافے کو میں نے رزق خیال کیا جو اپنے ساتھ لیکر آیا تھا جب دوسری مرتبہ غیر حاضر تھا تو اس کیوجہ میری ماں کی وفات تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ کی کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گئی پھر میں اس رزق کے خاطر پریشان ہوں جس کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہوا ہے ۔ یہ بہت خوبصورت واقعہ ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں