پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

پاکستان میں ربیع الاول

کائنات نیوز! پاکستان میں ربیع الاول سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج نماز عصر کے بعد وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے

کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔ خیال رہے کہ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں