تیزی سے وزن بڑھ رہا ہے تو ۔۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے دیسی گھی اس طریقے سے استعمال کریں

تیزی سے وزن بڑھ

 کائنات نیوز! ہم ہمیشہ سے سنتے آ رہے ہیں کہ گھی نہ استعمال کرو وزن بڑھے گا لیکن یہ بات بلکہ غلط ہے جی ہاں! دیسی گھی کے استعمال سے وزن بڑھتا نہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر وزن کم ہوتا ہے۔ آپ کو سُن کر عجیب لگے گا مگر یہ سچ ہے کہ دیسی گھی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور لوگ اس کے بارے میں غلط رائے رکھتے ہیں۔ عام طور پر صحت کے لیے مفید مشورے دینے والے

اکثر افراد یا ماہرین اسے موٹاپے کا باعث بتاتے ہیں لیکن گھی بلکل بھی استعمال نہ کیا جائے یہ مشورہ غلط ہے، البتہ کیونکہ دیسی گھی چکنائی ہے اس سے وزن بڑھ سکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ 2 ہزار کیلوریز سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے اور 2 ہزار کیلوریز کو متوازن خوراک سے حاصل کرنا چاہیے یعنی ان 2 ہزار کیلوریز میں 20 سے 35 فیصد چکنائی، 30 سے 35 فیصد پروٹین اور اسی مقدار میں کاربوہائیڈریٹس کی ضرورت ہے۔ تاہم اگر اس سے زیادہ مقدار میں غذائی اجزاء کا استعمال کیا جائے تو وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے، اس لئے ایک مقدار کا تعین کر کے دیسی گھی کا استعمال کرنا مفید ہے۔ • دیسی گھی میں موجود غذائیت سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ اگر آپ دیسی گھی کا استعمال کر کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کوکنگ آئل کا استعمال ترک کرنا

ہوگا، کیونکہ یہ اچھی چکنائی پر مشتمل نہیں ہوتا۔ جبکہ دیسی گھی کیونکہ خالص دودھ سے حاصل کیا جاتا ہے اس لئے صحت بخش چکنائی، پروٹین، امائنوایسڈز، اومیگا فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں یہ غذائی اجزا ہمارے جسم کے میٹابولیزم کو تیز کرتے ہیں اور جب یہ تیز ہوتا ہے تو یہ جسم میں جمی اضافی چربی کو پگھلا دیتا ہے اور موٹاپے کو کم کرتا ہے۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے کتنا دیسی گھی کھانا چاہیے؟ اگر آپ دیسی گھی کا استعمال کر کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں 44 گرام سے 77 گرام تک دیسی گھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ مقدار سارے دن کے کھانے لیے ہے اس سے زیادہ مقدار بڑھانے سے گریز کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں