اجوائن کا پانی پینے کے فائدے قبض گیس تیزابیت ،موٹاپے کاجڑ سے خاتمہ

اجوائن

کائنات نیوز ! ہمارے گھروں کے کھانوں میں اجوائن کا استعمال صدیوں سے ہوتا آرہا ہے ۔اجوائن ہاضمے کو درست رکھتی ہے یہ کھانسی پیٹ اور چھاتی کے درد میں فائدہ مند ہوتی ہے اس کے علاوہ ہچکی جی متلانہ کھٹی ڈکاریں بدہضمی پیشاب کا رکنا معدہ جگر اعصابی کمزوری اور پتھری وغیرہ کی بیماری میں فائدہ مند ہوتی ہے

اس کا مزاج گر م خشک ہوتا ہے ۔ یہ سرد مزاج والوں کیلئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے ۔ ہاضموں کی دوائیوں میں اس کی بہت. زیادہ اہمیت ہے ۔ اجوائن کی تاثیر گرم ہوتی ہے ۔ پیٹ کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔بہت سے لوگوں کا نظام ہاضمہ کمزور ہوتا ہے ۔ جس سے کھانا ہضم کرنے میں دقت ہوتی ہے ۔ اگر نظام ہاضمہ کمزور ہے تو ہاضمہ ٹھیک رکھنے کیلئے اجوائن کے پاؤڈر میں کالا نمک ملا کر کھانے سے نظام ہاضمہ مضبوط ہوجاتا ہے ۔ آپ چاہیں تو اجوائن ملا پانی بھی پی سکتے ہیں۔ یہ بھی نظام ہاضمہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے ۔ صرف پیٹ کیلئے ہی نہیں بلکہ وزن کو کم کرنے کیلئے اجوائن فائدہ مند ہوتی ہے ۔ اجوائن کے استعمال سے آپ قدرتی طریقے سے اپنا وزن کم کرسکتے ہ. یں اجوائن کا پانی بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت پڑیگی ۔

اجوائن دس گرم ، پانی ایک گلاس، شہد ایک چمچ رات کے وقت ایک گلاس پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر رکھ دیں صبح اٹھ کر پانی کو چھان کر ایک چمچ شہد اچھی طرح ملا کر خالی پیٹ پینا ہے تقریباً تیس دن تک اس کا استعمال کرنا ہے ۔ اجوائن کا پانی جسم کا میٹابولزم ریٹ بڑھاتا ہے جس سے وزن اپنے آپ کم ہونے لگتا ہے اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ خالی پیٹ اجوائن کے پانی کا استعمال کریں ۔ اجوائن کا پانی روزانہ صبح خالی پیٹ پینے سے شوگر ہونے کا خطرہ کافی ح. د تک کم ہوجاتا ہے ۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے بھی کافی مفید ہوتا ہے ۔ اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ اجوائن کا پانی پیتے ہیں تو اس سے دانتوں کا درد اور منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے ۔ اجوائن کا پانی پیٹ کی بیماریوں سے چھٹکارہ دلاتا ہے ۔ پیٹ درد گیس تیزابیت اور قبض سے بھی چھٹکارہ دلاتا ہے ۔

یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اگر آپ بھی نیند نہ آنے کیوجہ سے پریشان ہیں تو روزانہ سونے سے پہلے ایک کپ اجوائن کا پانی ضرور پئیں۔ اس کے استعمال سے آپ کو نیند اچھی آئیگی ۔ اگ. ر آپ کے پیٹ میں کیڑے ہیں تو آپ کو اجوائن کے پانی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ کیونکہ اجوائن کا پانی پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اگر پیشاب جلن کیساتھ آتا ہے مثانہ کی کمزوری ہو تو اجوائن کے پانی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے

اپنی رائے کا اظہار کریں