خوبصورت بیوی ہونے کے باوجود بھی شوہر دوسری عورتوں کی طرف کیوں مائل ہوتے ہیں

خوبصورت بیوی ہونے

کائنات نیوز! وہ دوسری عورتوں میں انٹرسٹڈ ہے۔ جبکہ سب کہتے ہیں میں بہت خوبصورت ہوں مگر یہ خوبصورتی اسے کیوں نہیں دکھتی؟ اس کے لہجے سے ٹپکتی حسرت مجھے بھی اداس کر گئ۔ گوری چٹی رنگت، سبز آنکھیں، گھنے کالے بالوں میں اسٹیپ کٹنگ وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھی۔ خاندانی حسب نسب پڑھی لکھی سلیقہ شعار، وفاشعار بھی۔۔۔ پھر ایسا کیا تھا جو اس کا شوہر دوسری عورتوں کی طرف مائل رہتا تھا۔

مجھے چند سال پہلے ہونے والی گفتگو یاد آئی جب میں نے پہلی بار اسے سکن ٹائٹ جینز اور لانگ شرٹ میں دیکھا اور وہ تصویر اس نے فیس بک پر شئیر کی ہوئی تھی۔ فرینڈز اینڈ فیملی کی کثیر تعداد نے اسے سراہا تھا، وہ سراہے جانے کے لائق تھی۔ میں نے فون کال پر اس سے بات کی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے تم پردہ نہیں کرتی مگر ایسے اپنی تصویر فیس بک پہ مت لگاؤ تمہارے کپڑے ٹھیک نہیں۔ مگر میرے شوہر کو میں ایسے اچھی لگتی ہوں۔ اس نے جواب دیا۔ تو گھر میں اسے پہن کر دکھایا کرو پبلک میں ظاہر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے تھوڑی خفگی سے کہا ہاں تم نے ٹھیک کہا۔ وہ ہمیشہ میری بات کو مثبت انداز میں لیا کرتی تھی۔ تصویر ہٹا لی گئی۔ کچھ دن بعد ایک اور تصویر لانگ اسکرٹ کے ساتھ فیس بک پہ پھر براجمان تھی۔ داد و تحسین سے بھرپور کمنٹس جن میں محرم نامحرم سبھی شامل تھے۔ یا اللہ اس لڑکی کا کیا کروں؟ اسے پھر سے سمجھایا۔ اس کے پاس پھر وہی جواب تھا۔

میں اپنے شوہر کو ایسے پسند ہوں۔ جب اس نے پہلی بار آئی بروز بنوائی۔ میرے منع کرنے پر اس نے وہی شوہر کو پسند ہے والی دلیل پیش کر دی، مگر اللہ کو پسند نہیں اللہ نے لعنت بھیجی ہے ایسی عورتوں پہ، اس کے جواب میں یار کیا کروں میری آئی بروز بہت پھیلی ہوئی ہیں۔ بہت بدنما لگتی ہیں شوہر کو نہیں پسند۔ اس گزرتے وقت میں جہاں دوپٹہ سے اسکارف اور اسکارف کے مختصر ہوتے ہوتے غائب ہو جانا۔ جینز کا مزید چست اور شرٹس کا ٹاپ میں بدلنا ٹاپ کا بھی رفتہ رفتہ اوپر کھسکتے جانا اور آج سے کوئی ایک ماہ پہلے میں نے اس کی واٹس ایپ پہ تصویر دیکھی جس پہ بے اختیار اناللہ پڑھا۔ آج اس نے روتے ہوئے مجھ سے شوہر کی بے اعتنائی کا شکوہ کیا۔ اگر اتنی تگ و دو اللہ کے لئے کی ہوتی تو وہ کبھی بھی منہ نہ موڑ تا پاگل لڑکی شوہر کے دل میں محبت تم نے نہیں ڈالنی، تمہارا کوئی عمل اس محبت کو پیدا کر سکتا ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہے، تم شوہر کی محبت میں ہر ناجائز کام کرتے کرتے بھول گئ

کہ جس اللہ نے لعنت بھیجی ہے۔ نوچنے اور نوچوانے والی پر وہ لعنت زدہ شکل کیسے شوہر کو خوبصورت لگ سکتی ہے؟اللہ کی مان کر چلتی تو اللہ آسمان میں فرشتوں کو تم سے محبت کا حکم دیتا اور زمین میں انسانوں کو کیا مجال تھی تمہارے شوہر کی وہ تمہاری طرف مائل نہ ہوتا۔ شوہر کی فرمانبرداری کرو مگر جہاں اس کی بات اللہ کے حکم سے ٹکرائے وہاں اللہ کی رسی کو تھام لو۔ یقین رکھو وہ تمہیں گرنے نہیں دے گا۔ تم جتنی وفا شعار مجازی خدا سے رہی کیا ہی اچھا ہوتا اگر حقیقی خدا سے رہتی۔ آرٹیکل کو لائک کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں