حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے اب کیا کرنے پڑا گا؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

حجر اسود کو بوسہ

کائنات نیوز! سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں مذہبی امور کی نگران کمیٹی میں ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے طواف کعبہ کے دوران مرد وخواتین زائرین کے لیے الگ الگ نظام الاوقات کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔سعودی عرب کے موقر اخبار ’’عکاظ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذہبی امور کمیٹی میں حجر اسود کو بوسہ دینے

اور طواف کعبہ میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی تجویز رکن شوریٰ ڈاکٹر موضی الدغیثر کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے تجویز بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔اس میں پیش کردہ سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ خواتین کے حجر اسود کو چومنے کے لیے دن میں تین اوقات متعین کیے جائیں، جن میں ہر مدت کم سے کم دو گھنٹوں پر مشتمل ہو۔ تجویز پر غور اگلے اجلاس میں ہو گا اور اس پر رائے شماری کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں