کترینہ کیف کی شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی ،آپ بھی جانیں

کترینہ کیف

کائنات نیوز ! بالی وڈ کی ‘باربی ڈول’ کترینہ کیف کی ان کے قریبی دوست وکی کوشل سے شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی ہے۔اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق کئی مرتبہ افواہیں گردش کر کے دم توڑ چکی ہیں تاہم ایک بار پھر اہم خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ای ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال دونوں کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے پائی ہے اور شادی کے لیے انتخاب کیا گیا ہے جو ریاست راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور میں واقع ہے۔اس سے قبل بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی جاچکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے مقام اور تاریخ سامنے آجانے کے بعد دونوں کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں