منہ دھونے کے بعد یہ چیز چہرے پر لگائو دھوپ میں بھی آپ کا رنگ گورا اور چمک دار نظر آئے گا انشااللہ

رنگ گورا اور چمک دار

کائنات نیوز ! موسم گرما میں خاص طور پرجون، جولائی اور اگست میں جب سُورج سوا نیزے پر آ جاتا ہے اور دُھوپ رنگ کو جلا کر کالا کر دیتی ہے اور پسینے اور حُبس سے چہرہ پیلا اور بد رنگ ہوجاتا ہے اور جیب اجازت نہیں دیتی کے مہنگے فیس واش خرید سکیں ایسے دگرگوں حالات میں آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس آرٹیکل میں ہم آپکو چہرے کا رنگ دودھ جیسا صاف اور شفاف کرنے کے لیے 3 انتہائی سستے اور آسان گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے

جن کے استعمال سے آپ کے چہرے کی رونق واپس لوٹ آئے گی اور آپ کے حُسن کے چرچے دُور دُور تک پھیل جائیں گے۔اگر آپ کا رنگ دھوپ میں کام کرنے کی وجہ سے کالا ہوگیا ہے تو پریشان نہ ہوں صرف 2 کھانے کے چمچ دہی میں ایک لیموں کا رس شامل کریں اور اس آمیزے کو صبح شام چہرے پر اچھی طرح ملیں اور کُچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں آپ کا چہرہ پھولوں جیسا تروتازہ ہو جائے گا۔ دھوپ کی شدت سے اگر رنگ بہت زیادہ جل گیا ہو تو بھی پریشان نہ ہو اور صرف ایک چمچ جو کے آٹے میں دو چمچ دہی شامل کر کے آمیزہ بنا لیں پھر اس آمیزے میں صرف ایک چمچ کھیرے کا رس نچوڑ کر شامل کریں اور اس آمیزے کو چہرے اور ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں 30 منٹ کے بعد مُنہ ہاتھ صابن سے دھو لیں آپ کا چہرہ ایسے لشکارے مارنے لگے گاجیسے کسی مہنگے پارلر سے فشل کروایا ہو۔چہرے کی جلد کو ملائم اور چمکدار بنانے کے لیے ہم وزن مکئی

اور جو کے آٹے کو گرم پانی میں بھگو دیں اور کُچھ دیر بھیگا رہنے دیں پھر ہاتھ سے مل کر ملائم کر لیں اور اس آمیزے میں آدھے لیموں کا رس شامل کر کے چہرے اور گردن پر مل لیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے آہستہ آہستہ مل کر امیزے کو اُتار دیں اور نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو دیں یہ آپکا رنگ صاف کردے گا اور جلد کو نرم اور ملائم بنا دے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں