موٹاپے کے بجائے جوانی میں گنجا پن ممکنہ دل کے عارضے کا اصل اشارہ

موٹاپے

کائنات نیوز! ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 40 برس کی عمر سے پہلے ہی مردوں میں بالوں کا گر جانا اور سفید ہو جانا دراصل کسی بھی دوسر ے امر سے زیادہ ممکنہ دل کے عارضے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انڈیا میں 2000 افراد پر کی گئی تحقیق سے علم ہوا کہ جو لوگ دل کی شریانوں کے عارضے میں مبتلا تھے وہ وقت سے پہلے ہی گنجے ہو گئے یا ان کے سر کے بال سفید ہو گئے تھے۔ یورپیئن سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے کی گئی

یہ تحقیق انڈیا میں دل کے عارضے سے متعلق ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔ تاہم برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خطرے کے دیگر عوامل اہم ہیں۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن سے منسلک ڈاکٹر مائک کنیپٹن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے بالوں کا گرنا اور سفید ہونا دل کے عارضے کے پیدا ہونے اور بڑھنے کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔‘تاہم یہ ایسی چیز نہیں جسے آپ بدل سکتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ اپنا طرز زندگی بدلتے ہوئے خطرے کی دوسری نشانیوں زیادہ کولیسٹرول اور فشار خون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ان چیزوں کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔ ‘کلکتہ میں دل کے عارضے سے متعلق ہونے والی 69 ویں سالانہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں شامل

40 سال سے کم عمر 790 مردوں کو دل کی شریانوں کا عارضہ تھا اور اسی عمر کے 1270 افراد صحت مند تھے۔ ان سب سے ایک طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ ان سب شرکا کی طبی بالوں کی سفید ہونے اور گنجے پن کی بھی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ محققین نے نتائج کو عارضۂ دل کی علامتوں کی سنگینی کے ساتھ منسلک کیا۔ نتائج میں سامنے آیا کہ ایسے مردوں دل کے عارضے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جن کے بال کم عمری میں ہی سفید ہو جائیں۔ ایسے افراد میں سے 50 فیصد کو یہ مسئلہ ہوا جبکہ 30 فیصد صحت مند رہے۔ جبکہ 49 فیصد گجنے پن کا شکار مردوں میں دل کی بیماری کا خطرہ تھا جبکہ 27 فیصد صحت مند رہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں