سائنسدانوں کی نئی تحقیق: کیا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے؟

سائنسدانوں

کائنات نیوز! امریکہ اور برازیل کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ذہنی دباؤ ممکنہ طور پر بالوں کو سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا کہ اُن کے جسم کے وہ سٹیم سیلز جو جلد اور بالوں کے رنگ کا تعین کرتے ہیں، وہ ان تجربوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کی تاب نہ لا سکے

اور تکلیف کے باعث انھیں نقصان ہوا۔ اس نتیجے کے کچھ عرصے بعد محققین نے دیکھا کہ کالے بالوں والے چوہوں کے بالوں کا رنگ سفید ہو گیا۔ محققین نے کہا کہ اس تجربے کی بنیاد پر مزید تحقیق کے ذریعے ممکنہ طور پر ایسی دوا ایجاد کی جا سکتی ہے جو انسانوں میں بالوں کو سفید ہونے سے روک سکے

اپنی رائے کا اظہار کریں