اللہ تعالیٰ کا یہ خوبصورت نام چلتے پھرتے پڑھیں ، اوربے شمار فوائدسے فائدہ اٹھائیں

خوبصورت نام

کائنات نیوز ! یا مصورُ ’’ صورت بنانے والا‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے۔ بہت خوبصورت اور پیارا نام ہے جس کی بہت ساری فضیلت ہے ، برکت ہے۔ اگر آپ کسی کام کو لے کے پریشان ہیں ، آپ کا کوئی کام نہیں ہو رہا تو آپ نے اس کے لیے یہ عمل کرنا ہے۔ انشاءاللہ آپ کی مشکل حل ہو جائے گی۔

اللہ تعالیٰ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت ہے اپنے برکات ہیں۔ اسی طرح یا مصورُ اس نام کی اپنی ایک فضیلت ہے، اپنی برکت ہے، اپنی طاقت ہے۔ اگر آپ کا کوئی کام اٹکا ہوا ہے۔ نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں، اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں۔ تو آپ نے چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہنا ہے۔اس نام کو آپ المصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور یا مصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ گننے کی ضرورت نہیں، تعداد کی ضرورت نہیں۔ آپ نے کثرت کے ساتھ اس نام کو پڑھتے جانا ہے اور ذہن میں یہ رکھنا ہے کہ یا میرے پروردگار اس نام کی برکت سے میری مشکل آسان فرما ۔انشاءاللہ آپ کا وہ کام جلد از جلد ہو جائے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں