بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے جو دے آپ کو صحت بھی

بادام کے آٹے

کائنات نیوز! بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور آنکھوں کی بینائی بڑھتی ہے۔ یہ باتیں تو ہم سب ہی جانتے ہیں ، مگر بادام کی قیمت سُن کر اس کے فائدے بھول جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم غور کریں تو کھانے پینے کی چیزیں وقت پر استعمال کرلینے سے ہمیں دوائیوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بادام مہنگے ہیں تو کیا ہوا، اب آپ بادام کا آٹا استعمال کریں اور خود کو صحت مند بنائیں، مگر کیسے؟

کے-فوڈز میں جانیئے بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ، ساتھ ہی اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو آپ کے پیسے بھی بچائے اور صحت بھی بڑھائے۔ ٭ بادام کے آٹے میں میگنیشیم ، فائبر، شوگر، کولیسٹرول، مینگینیز، سالڈیمن کمپاؤنڈز ، نمکیات اور کیلشیئم کلورائیڈز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لئے طاقت مند ثابت ہوتا ہے۔٭ بادام کے آٹے میں گُڈ کولیسٹرول پائے جاتے ہیں جو کہ ایل ڈی ایل لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے دورے سے انسانی جسم کو محفوظ بناتے ہیں۔ ایسے افراد جن کو دل کی بیماری ہے یا دل کے والز بند ہوگئے ہیں ان کے لئے بادام کے آٹے کی روٹیاں کسی دوائی سے کم نہیں ہیں۔ کسی بھی سالن میں ڈال کر بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پانی میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں ، لیکن آٹا صرف آدھا چمچ استعمال کرنا ہے۔ ٭ کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے جسم میں کئی قسم کے مسائل ہو جاتے ہیں،

جن سے نمٹنے کے لئے آپ کو بادام کا طاقتور آٹا استعمال کرنا چاہیئے، اس کو کھانوں میں استعمال کریں یہ زیادہ فائدہ دیں گے۔ ٭ بادام کے آٹے میں کاربس کم ہوتے ہیں یہ خون میں شوگر کو متوازن کرنے ، کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو کم کرنے ، اور پروٹین اور فائبر کی مقدار میں اضافہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کسی بھی جوس کے ساتھ آدھا چمچ آٹا مکس کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ ٭ آنکھوں کی کمزوری کو دور کرنے میں بادام ہی نہیں اس کا آٹا بھی فائدہ مند ہے۔ ایسے افارد جن کی آنکھوں میں موتیا ہے، یا وہ جو اس کا آپریشن کر واچکے ہیں، سب ہی اس کو دودھ میں مکس کرکے دن میں ایک مرتبہ لازمی پیئیں اور کوشش کریں کہ صبح نہارمنہ پیئیں تاکہ جلد از جلد فائدہ ہو سکے۔ ٭ اس میں وٹامن ای سب سے زیادہ موجود ہوتا ہے، اس لئے اگر چہرے پر رونق لانا چاہتے ہیں تو اس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے روزانہ چہرے پر لگائیں،

یہ آپ کو جلدی ہی فیئرنس گلو دے گا۔ اس آٹے کو گھر میں بنانے کے لئے آپ ایک کپ بیکنگ پاؤڈر لیں ۔کچھ کچے بادام لیں، ان کو پیس لیں، پھر آدھا کپ چکی کا آٹا لیں، اور ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔ یہ سب سے زیادہ آسان طریقہ ہے۔ مگر بازار میں پنسار کی دکان سے باآسانی آپ کو بادام کا آٹا مل جائے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں