صبح نہار منہ اجوائن کا پانی پینے کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

اجوائن کا پانی

کائنات نیوز ! اجوائن کے فوائد سے کو ن واقف نہیں کھانوں کے ذائقہ سے لے کر امراض کے علاج تک سب کچھ تو ہے اس ننھے سے بیج میں۔ اجوائن کار بو ہائیڈریٹ،چکنائی، پروٹین، فائبر، کیلشیم،فاسفورس، آئر، کو بالٹ،کاپر، آیوڈین اور میگنیز سے بھر پور ہیں۔ اجوائن کو صحت بخش بنانے میں تھائمول کو بڑا دخل ہے،یہ تیل ہے جو اجوائن کو ذائقہ و خوشبو دیتا ہے اور ساتھ ہی اس کے صحت بخش ہو نے کی تصدیق کرتا ہے

،کہا جاتا ہے دن آغاز ایک صحت بخش غذا سے کرنا چاہئے تو کیو ں نہ اسے دن کے آغاز پر پی لیا جائے تا کہ دن بھر اس کی افادیت سے فائدہ حاصل ہوتا رہے۔کے فوڈ کے مطابق اسے بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں۔ ایک گلاس پانی میں اجوائن ڈال کر رات بھر کے لئے رکھ دیں۔صبح اس میں اتناہی پانی اور شامل کر کے ابال کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہو نے پی لیں، یا اسے بغیر ابالے چھان کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بات توسب ہی جا نتے ہیں کہ اجوائن پیٹ سے جڑے امراض کے لئے اکسیر ہے اسی لئے گیس،تیزابیت اور پیٹ میں درد رہنے کی شکایت میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔صبح نہار منہ اس پانی کا باقاعدہ استعمال ان تمام شکایات کا ازالہ کرے گا۔کیو نکہ جب آپ اسے خالی پیٹ لیتے ہیں تو یہ آنتوں میں موجود انزائمز کو متحرک کر دیتا ہے جو بہتر ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لئے وزن کم کرناگویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے

،لیکن اجوائن کے پانی نے اس کام کو آسان بنا دیا ہے۔اگردیکھا جائے تو وزن بڑھنے کا بھی تعلق کسی حد تک نظام انہضام سے ہے۔جب کھانا صحیح طریقے سے ہضم ہوجاتا ہے تو غیر ضروری وزن میں اضافے کے امکانا ت کم ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح یہ اپنے صحت بخش خواص کی بدولت جسم میں کو لیسٹڑول کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے بنیادی طور پر یہ جسم میں خراب کو لیسٹرول کو کم کرتا ہے جو موٹاپے کے ساتھ ذیابیطس اور امراض قلب کا سبب بنتا ہے۔ یہ درد کش خصوصیات کا حامل ہے لہذا گٹھیا کے درد میں مبتلا افراد اجوائن کے پانی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بیماری سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے اجوائن سوزش کو کم کرکے جسم کو درد سے نجات دے کر راحت پہنچاتی ہیں۔ اس میں جراثیم سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت پائی جاتی ہے۔اسی لئے اسے جراثیم کش کہا جاتا ہے، یہی حصوصیات اسے یہ مختلف انفیکشنز کے لئے بہترین تریاق بناتی ہیں،

جو نزلہ،کھانسی کان یہاں تک کہ منہ کے کئی طرح کے انفیکشنز سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اجوائن سانس کے مسائل جیسے پھیپڑوں اور گلے کو صاف رکھنے کے لئے بہترین تصور کی جاتی ہے۔ اور سردی کے موسم میں ہو نے والے نزلہ زکام اور کھانسی میں نہار منہ اس کاپانی لینا گلے کو صاف رکھتا ہے اور سانس کی جملہ تکالیف سے نجات کا باعث بنتا ہے۔نوٹ:یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے دیا گیا ہے اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں