عورت کی کوئی بھی محبت آخری نہیں ہوتی کیونکہ

محبت

کائنات نیوز ! محبت میں جب وسائل نا ہوں تو محبت میں درپیش مسائل ہمیشہ محبت کے فضائل کوماند کرکے اپنے زیر کرلیتے ہیں۔ عورت کو اگر یقین ہوجائے کہ آپ سے اس کی عزت محفوظ ہے تو آپ کو اپنی جان بھی دے سکتی ہے۔ حرام چیزیں کبھی سکون نہیں دے سکتی ان میں سے ایک غیر محر م سے تعلق بھی ہے۔

وفا مرد و عورت میں نہیں ہوتے ، وفا خون میں ہوتی ہے ، فطرت میں ہوتی ہے، تربیت میں ہوتی ہے۔ لو گ کہتے ہیں کہ عورت پہلی محبت نہیں بھولتی۔ مگر میرا تجربہ کہتا ہے۔کہ عورت اتنی بھلکڑ ہے کہ اسے آگے کچھ اچھا نظرجائے تو پیچھے مڑ کر دیکھتی ہی نہیں۔ عورت کی کوئی بھی محبت آخری نہیں ہوتی ۔ کیو نکہ اسے جب کہیں محبت کا سچا گمان ہوتا ہے تو وہ پچھلی سبھی حماقتیں بھو ل کر زندگی کا نیا سفر شروع کرلیتی ہے۔ عورت محبت نہیں کرتی وہ بس اپنا محافظ ڈ ھونڈتی ہے۔ با نو قدسیہ کہتی ہیں۔ کوئی تم سے محبت لینے آئے تو اسے محبت دینا، محبت سمجھانے نہ لگ جانا۔ لڑکیوں کو اپنے معاملے میں خاص کر اپنی عزت کے معاملے میں بہت مضبوط ہونا چاہیے ۔

ایسا کہ وہ خود پر فخر کرسکیں اپنا کردار اپنی مضبوطی بنانا چاہے ۔ بہت صاف اور کھرا اتنا کہ کوئی انہیں بات نہ کہہ سکے ۔ برا دیکھنا یا غلط حرکت کرنا توبہت دور کی بات ہے۔ ہمارے معاشرے میں مرد عورت کوطلاق نہیں دیتا بلکہ عورت ہی عورت کو طلاق دلواتی ہے۔ ستارے اور دوست ایک جیسے ہوتے ہیں چاہے کتنے ہی طویل فاصلوں پر ہیں ان کی روشنی آپ تک پہنچتی رہتی ہے۔ اچھے انسانوں میں ایک خرابی ہوتی ہے۔ کہ وہ سب کو ہی اچھا سمجھ لیتے ہیں۔ آپ کے والد کی ہر چیز مقدس ہے۔ یہاں تک کہ جوتے بھی جس کو دروازے کے سامنے رکھ کر آ پ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔لوگ سب بھول جاتے ہیں ان سے کتنی محبت کی گئی۔ انہیں کتنا چاہا گیا۔ ان کے لیے کیا کچھ چھوڑا گیا کیا کچھ داؤ پر لایا گیا کتنی راتیں جاگا گیا۔ کتنی صبحیں انگاروں پرگزریں۔

کتنے آنسو بہائے گئے کتنی اذیت سہی گئی۔ لوگ سب بھول جاتے ہیں۔ بھولنے والے سب بھول جاتےہیں۔ جب الفا ظ کردار سے مشابہت نہ رکھتے ہو ں تب نصیحتیں اور وضاحتیں بھی طنز کا روپ دھارلیتی ہیں۔ لوگ آپ کوتب نہیں ملیں گے جب آپ اکیلے ہوں گے ۔ لوگ آپ کو تب ملیں گے جب وہ خود اکیلے ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں