مُلک بھر کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

بارش اور برفباری

کائنات نیوز!محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد، کشمیر اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

آج سکردو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ دوبارہ سے #پاکستان کا سرد ترین مقام رہا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کئے گے #حقیقی کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ): سندھ میں #کراچی (ائیرپورٹ 15، سی ویو 20)، حیدرآباد (ائیرپورٹ) 12.6، میرپورخاص 11.5، چھور 8.5، مٹّھی 6.5، بدین 10.7، نوابشاہ 9، مورو (شہر) 9.4، پڈعیدن 10، دادو 8، لاڑکانہ 11.5، موئنجو دڑو 9، جیکب آباد 10.5، سکّھر (ائیرپورٹ) 10.5۔اسلام آباد (شہر 3.2، نیو ائیرپورٹ 3.3)۔۔۔پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ ائیر بیس) 5.3، مری 4.9، چکوال 1، لاہور (ائیرپورٹ 8.7، شہر 11.2)، فیصل آباد (ائیرپورٹ) 7، سرگودھا (ائیر بیس) 7، جوہر آباد 6.1، نورپورتھل 5.2، کامرہ (اٹک) 4، گوجرانوالہ 8.3، میانوالی 6، منڈی بہاءالدّین 6.5، یونیورسٹی آف گجرات 8، سیالکوٹ (کینٹ) 7.8، جہلم 4.3،

منگلا 10.4، بہاولنگر 8.5، بہاولپور (ائیرپورٹ 5.5، شہر 8.1)، بھکّر 8، ڈی جی خان 7.7، کرور (لیّہ) 7، ساہیوال 7.5، ملتان (ائیرپورٹ) 9.2، خانپور 8.3، رحیم یار خان 8.5گلگت بلتستان / آزاد کشمیرمیں سکردو منفی 8.1، استور منفی 4، چلاس 4، گلگت منفی 3.5، گوپس منفی 3.5، مظفّرآباد (ائیرپورٹ 2.7، شہر 3.7)، گڑھی دوپٹّہ 1.8، کوٹلی 4.4، راولاکوٹ منفی 2.5۔۔۔۔خیبر پختونخواہ میں پشاور (ائیرپورٹ 6، گالف کلب 2.9)، مردان 5، بالاکوٹ 2.1، بابوسر منفی 6.6، چترال منفی 1.5، ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 4.5، شہر 6.5)، دیر منفی 3، ایبٹ آباد (کاکول) 1، کوہاٹ 6.5، کالام منفی 1.3، مالم جبّہ 1، پاراچنار منفی 6، سیدو شریف 3.5، لنڈی کوتل 4.4۔۔بلوچستان میں کوئٹہ (سمنگلی) منفی 0.9، قلّات منفی 3.5، بارکھان 7، دالبندین 1.5، گوادر 12، جیوانی 15، خضدار 2.5، بیلا (لسبیلہ) 8، نوکنڈی 5.5، پنجگور 3.5، پسنی 12، سبّی 7.4، تربت 10.5، ژوب 2، زیارت منفی 6تک پہنچ گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!