بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے قرآن پاک کی ایک ایسی آیت جو تمام حاجتوں کے لیے کافی ہے

آیت

کائنات نیوز! یہ قرآن پاک کی بہت ہی طاقتور آیت کا وظیفہ ہے۔ آپ لوگوں نے یہ آیت پہلے بھی پڑھی ہو گی: ان اللہ علی کل شیئ قدیر۔ یہ آپ سب کو یاد بھی ہوگی اگر نہیں یا د تو یاد کرلیں۔ چھوٹی سی آیت ہے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے ہر چیز اسی کے دائرہ اختیار میں ہے ہر چیز کا مالک ہرچیز کا خالق میرے اللہ کی ذات ہی ہے۔ جس آیت کا وظیفہ بیان کیا جارہا ہے۔

انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہر چیز کے لئے ہوگا جو آپ چاہتے ہوں گے اللہ کے حکم سے وہ آپ کو مل جائے گا جو آپ کی حاجت ہو گی وہ بھی پوری ہوگی یہ قرآن مجید میں بہت ساری سورتوں میں یہ آیت آئی ہے قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت سورہ بقرہ ہے۔ اور اس کی بہت بڑی فضیلت ہے اور سورہ بقرہ قرآن مجید کی سب سورتوں کی سردار سورۃ ہے۔ یہ اسی سورہ بقرہ کی آیت نمبر109 کا وظیفہ ہے اور اس کے علاوہ یہ سورۃ النحل کی آیت نمبر 70 میں بھی یہی آیت اللہ نے بیان کی ہے یہ ہمارے لئے ہے یہ بہت ساری جگہوں پر اس لئے اللہ کی ذات نے بیان فرمایا ہے کہ اللہ کی ذات جو ہے وہ بلا شبہ ہر چیز پر قادر ہے بلا شبہ کا مطلب کیا ہے؟ جس میں کوئی کسی قسم کا ایک رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔

اور جو کچھ اس پوری کائنات میں ہوتا ہے میرے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے اگر ایک پتہ بھی گرتا ہے تووہ میرے اللہ کے حکم سے ہی گرتا ہےکوئی بھی پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے پریشانی ہوتی ہے وہ ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے اس اللہ کے لئے وہ کچھ نہیں اس کی ذات تو وہ ہے جو کہتی ہے ہوجاتو وہ ہوجاتی ہے اس کے خزانے سب سے زیادہ بڑے ہیں اس کے لشکر سب سے طاقتور ترین لشکر ہیں وہ خدا جو ساری کائنات ہر چیز کا کہکشاؤں کا مالک ہے ہر چیز کا مالک ہے تو یہ اسی کے پاک کلام سے یہ آیت لی گئی ہے۔ جو بھی آپ کو حاجت ہوگی جو بھی آپ کو مشکل ہوگی جو بھی آپ کو چاہئے ہوگا تو آپ نے یہ پڑھ کر اللہ سے کہنا ہے کہ اے اللہ تو ہرچیز پر قادر ہے مجھے یہ چیز چاہئے میرے پاس نوکری نہیں ہے

میرے پاس رزق کی تنگی ہے مجھے شادی کا مسئلہ ہے مجھے کوئی بیماری ہے جو جو بھی کچھ ہے وہ اپنے اللہ سے کہیں اپنے اللہ سے مانگیں اگر میں نے کسی امتحان میں کامیاب ہونا ہے۔ کچھ بھی ہے پوری دنیا میں کوئی بھی حاجت ہے تو وہ آپ نے اس وظیفہ کے پڑھنے کے بعد اپنے اللہ سے دعاکرنی ہے۔ انشاء اللہ دیکھئے گا چند دنوں میں آپ کی ہر حاجت پوری ہونا شروع ہوجائے گی۔ میرے اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے۔ اس وظیفے کو شروع کرنے سے پہلے دو رکعت نما ز نفل حاجات کے ضرور پڑھ لیجئے گا۔ اس کے بعد یہ وظیفہشروع کیجئے گا پانچ وقت کی نماز آپ نے لازمی پڑھنی ہے نماز تو کسی صورت بھی کسی کو بھی معاف نہیں ہے اس کے بعد آپ اس آیت کو چلتے پھرتے بھی پڑھیں اول آخر درود شریف پڑھ لیں

اور ذہن میں یہ رکھیں کہ اللہ کی ذات جو ہے وہ ہر چیزپر قادر ہے تو میرا یہ فلاں کا م ہے تووہ اللہ کی ذات جو ہے اپنے فضل و کرم سے اسے پورا کر دے تو آپ یقین کیجئے گا یہ اتنی بہترین آیت ہے دنیا کا کوئی بھی مشکل سے مشکل کام ہے جتنا مرضی مشکلات و پریشانیوں کا پہاڑ ہے تو آپ کی اس آیت سے جو آپ چاہتے ہوں گے اللہ کی ذات وہ عطافرمائے

اپنی رائے کا اظہار کریں