خاتون کے ہاں14 ماہ میں آٹھ لڑکیوں کی پیدائش،یہ کیسے ہوسکتا ہےخواتین پریشان

14 ماہ میں آٹھ لڑکیوں کی پیدائش

کائنات نیوز ! عام طور پر کسی بھی شادی شدہ خاتون کے ہاں 9 ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوتی ہے جس میں چند یوم کی کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے مگر 14 ماہ میں آٹھ بچوں کی پیدائش وہ بھی 65 سالہ خاتون کے ہاں ، اس بات نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں فراڈ کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایک 65 سالہ معمر خاتون کے ہاں 14 ماہ میں آٹھ لڑکیاں پیدا ہوئیں۔انڈین میڈیا میں کہا گیا ہے

کہ میڈیکل سائنسز میں یہ ناممکن بات ہے لیکن بہار کے مظفر پور کے مسہری بلاک میں سرکاری فنڈ غبن کرنے والوں نے اسے سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ہندی کے اخبار نوبھارت ٹائمز کے مطابق قومی صحت مشن کی آڑ میں بلاک کے ایجنٹس نے کاغذات میں یہ دکھایا ہے کہ ایک 65 سالہ خاتون نے 14 ماہ کے اندر آٹھ بچیوں کو جنم دیا۔خیال رہے کہ ایک بچی کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے 1400روپے دیے جاتے ہیں تاکہ بچیوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انڈیا میں زمانہ قدیم سے بچیوں کو مادر رحم میں مار ڈالنے کی شکایتیں رہی ہیں۔مسہری بلاک کی دستاویزات میں دکھایا گیا ہے کہ ان بچیوں کی پیدائش پر رقم 65 سالہ لیلا دیوی کے بینک کھاتے

میں پہنچی جہاں سے انھوں نے پیسے نکال لیے۔اس قسم کے واقعات سامنے آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی ہے اگر قومی دیہی صحت مشن کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو شانتی دیوی نے نو مہینوں میں پانچ بچیوں کو جنم دیا جبکہ سونیا دیوی نے پانچ مہینوں میں چار بچیوں کو جنم دیا۔جب ان خواتین سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو وہ خواتین پریشان ہو گئیں اور انھوں نے کہا کہ ان کے یہاں کسی بچے کی پیدائش کو دہائیاں گزر چکی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں