لہسن کے چھلکوں کے ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائيں جانیں اس کے فائدے

لہسن کے چھلکوں

کائنات نیوز ! عام طور پر لہسن کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر گھر میں نہ صرف پائی جاتی ہے بلکہ اس کے طبی فائدوں کو ہر کوئی تسلیم بھی کرتا ہے- مگر لہسن کو استعمال کرنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھینک دینا بھی ہماری روایت ہے- مگر آج ہم آپ کو ان چھلکوں کے کچھ ایسے حیرت انگیز فوائد بتائيں گے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائيں گے- جسم کے اندر بہت ساری بیماریوں کا سبب درحقیقت وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں

جو کسی سبب جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں اور پھر جسم میں جمع ہو کر کینسر جیسی بڑی بیماری کا باعث بنتے ہیں- اس کے لیۓےلہسن کے چھلکوں کو پیس لیں اور ایک چمچ پسے ہوئے لہسن کے چھلکوں کو ایک گلاس ابلتے ہوئے پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں- اس کے بعد اس کو چھان کر ٹھنڈا کر کے پی لیں ایسا ایک مہینے تک دن میں ایک بار لگاتار کریں اس سے چہرے کو نہ صرف تازگی ملتی ہے بلکہ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوتا ہے عمر کے ساتھ جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو روک کر عمر کو بھی روکا جا سکتا ہے اس عمل کے لیے لہسن کے چھلکے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں- دو سے تین لہسن کے چھلکوں میں ابلتے ہوئے تین گلاس پانی شامل کر دیں اور اس کو کھلے آسمان کے تلے ایک رات کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں- اس سے جسم نہ صرف چاک و چوبند رہتا ہے بلکہ خون سے چکنائی بھی کم ہوتی ہے-

لہسن کے چھلکوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس سے نکلنے والے دھوئیں کو لمبی سانس لے کر اندر کھینچیں اس سے نہ صرف بند ناک کھلے گا بلکہ اس سے فلو کے اثرات کا بھی خاتمہ ہوگا- لہسن کے چھلکوں کو شہد میں ڈال کر رکھ دیں اور اس کا صبح شام استعمال کریں اس سے دمے کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے اور پھپھڑے مضبوط ہوتے ہیں اگر جوڑوں کے درد کے سبب سردی کی وجہ سے آپ کے پیروں میں سوجن ہو جاتی ہو تو اس صورت میں پانی میں لہسن کے چھلکے ڈال کر ابالیں- اور اس پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھیں آپ خود محسوس کریں گے کہ پیروں کی سوجن سے نہ ھرف افاقہ ہو گا بلکہ دردوں سے بھی نجات ملے گی-

اپنی رائے کا اظہار کریں