رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین جگہوں پر جھوٹ بولنا جائز اور حلال ہے

جھوٹ بولنا جائز

کائنات نیوز! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین جگہوں پر جھوٹ بولنا جائز اور حلال ہے۔ایک یہ کہ آدمی اپنی بیوی سے بات کرے تاکہ اسے راضی کر لے۔ بیوی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بولنا جائز اور حلال ہے۔دوسرا میدان جنگ میں جھوٹ بولنا تاکہ دشمن پر غلبہ رہے۔تیسرا یہ کہ لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جو جھوٹ بولا جائے وہ بھی جائز اور حلال ہے

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمام اعمال کادارومدار نیت پر ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کبیرہ گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی کو بے گناہ قتل کرنا اور جھوٹی شہادت دینا ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ سات گناہ کون سے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شرک کرنا۔۔۔۔ جادو کرنا۔۔۔۔۔ کسی شخص کو ناحق قتل کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سود کھانا۔۔۔۔۔۔۔ یتیم کے مال کو ہڑپ کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میدان جنگ سے بھاگنا۔۔۔۔۔۔۔ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا

اپنی رائے کا اظہار کریں