ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

مہنگائی

کائنات نیوز ! ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ایک دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے پہنچ گیا۔سوشل میڈیا پر پاکپتن سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہزیب کی کچھ تصاویر وائرل ہو ئیں جس میں انہیں دلہے کے سوٹ میں موٹر سائیکل

پر دلہن لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہزیب کے مطابق مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، گاڑی والے 30 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے تھے تو موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر دلہن لینے پہنچ

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کااعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے (آج) جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کر دیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کو (آج) جمعرات کی صبح 6بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 25 نومبر (آج) جمعرات کیصبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔نعمان علی بٹ نے کہاکہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی یقین دھانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!