فرشتے کس کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں ؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ

کائنات نیوز ! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہر صبح کو دو فرشتے آسمان سے اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہے اے اللہ ہر خرچ کرنے والے کو اس کا نعم البدل عطا فرما اور دوسرا یہ کہتا ہے کہ اللہ ہر بخل کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد فرما دے۔

۔۔۔۔ صحیح بخاری حدیث نمبر728۔ ۔۔۔۔۔ اس میں یہ فرمایا گیا ہے کہ اللہ کا مال اللہ کی راہ میں جتنا زیادہ خرچ کرو گے۔ اللہ تعالی اس کا نعم البدل اس سے بھی اچھا عطا فرمائے گا۔ اور جو بندہ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتا بخل اور کنجوسی ہوتا ہے اس کی نہ دنیا میں عزت ہے اور نہ آخرت میں۔ ایسے بندے کے لئے تو فرشتے بھی بد دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

اپنی رائے کا اظہار کریں