پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دےکر فتح اپنے نام کرلی

بنگلادیش

کائنات نیوز ! پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چٹاگانگ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی۔آج میچ کے آخری روز جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر مہیدی حسن کی گیند

پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئےاوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہیدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں