اچھی اور بہترین نیند کیلئے یہ طریقہ آزمائیں ،ماہرین کا تحقیق میں بڑا دعویٰ

اچھی اور بہترین نیند

کائنات نیوز!    ڈاکٹر کرن راج نے بتا دیا کہ کیا جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر سرگرم ایک صارف ڈاکٹر کرن راج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ٹک ٹاک صارف ڈاکٹر کرن راج کا کہنا تھا

کہ جرابیں پہن کر بستر پر جانے سے زیادہ بہتر نیند کے حصول میں مدد ملے گی۔ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈاکٹر راج کا کہنا تھا کہ آپ کو جرابیں پہن کر سونا عادت بنالینا چاہیے۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ جرابیں پہننے سے پیروں میں خون کی گردش بڑھتی ہے اور شریانیں پھیلتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بقول جب خون کی شریانیں پھیلتی ہیں تو ان سے زیادہ تیزی سے حرارت ہوتی ہے، جس سے جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گھٹ جاتا ہے اور جسم کا کم درجہ حرارت نیند کیلئے ضروری ہوتا ہے۔واضح رہے

کہ ڈاکٹر کرن راج نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ اچھی نیند چاہتے ہیں تو پیروں کو کور کرلیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں