آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش اورکہاں برفباری کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

بارش

کائنات نیوز ! محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات /صبح کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بونداباندی ہو سکتی ہے۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی اضلاع میں ابر آلود رہے گا۔تاہم چترال، دیر، بونیر،کالام ،مالاکنڈ، کرم ،سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔

تاہم رات/صبح کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع ابرآلودرہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہاراورگوجرانوالہ کے علاقوں میں چند مقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے

کم سے کم درجہ حرارت: زیارت منفی10،لہہ منفی 08 ، گوپس منفی 07،قلات، اسکردومنفی 06، کالام منفی 05،ہنزہ چترال، استورمنفی 04، گلگت، راولاکوٹ، بارہ مولہ، پلوامہ، سری نگرمنفی 03،دیر،مالم جبہ، پاراچنار، ژوب، کوئٹہ، بگروٹ، شوپیاں، اننت ناگ منفی02 اوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!