پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کوموسم سرما کی چھٹیا ں کب سے کب تک ہو نگی ؟اعلان کردیا گیا

تعلیمی اداروں

کائنات نیوز! وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں موسم سرما کے لیے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے گورنمنٹ اور نجی سکول 23دسمبر سے 6جنوری تک بند رہیں گے ۔ انہوں نے درخواست کی کہ مہربانی کر کے بچے اپنی ویکسی نیشن مکمل کریں

اور حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کریں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تعلیمی ادارے 3 سے 9 جنوری تک بند رہیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں