پاکستانی کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے، اور کون کون سی سہولتیں دی جاتی ہیں؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

پاکستانی کھلاڑیوں

کائنات نیوز! پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جب بھی اچھی پرفارمنس دی جاتی ہے تو انہیں سراہا جاتا ہے جبکہ خراب پرفارمنس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے مگر بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ان کی تنخواہوں سے متعلق جانتے ہیں۔کائنات نیوز کی اس خبر میں آپ کو پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں سے متعلق بتائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔

کیٹیگری اے، بی، سی اور ایمرجنگ کیٹیگری۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ 2021 2022 کے بارے میں بتائیں گے۔کیٹیگری اے:کیٹیگری اے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ اس کیٹیگری کے کھلاڑی اپنی سخت محنت اور کامیاب تجربے کی بدولت اس کیٹیگری کا حصہ بنتے ہیں۔اس وقت بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد رضوان اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔کیٹیگری بی:اس کیٹیگری کے کھلاڑی تین لاکھ 50 ہزار روپے تنخواہ گھر لے کر جاتے ہیں۔ جبکہ اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ بونسز اور میچ فیز بھی ملتی ہے۔فخر زمان، فواد عالم، اظہر علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ اس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔سی کیٹیگری:سی کیٹیگری میں شمار کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 98 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے، جبکہ انہیں اضافی تنخواہ، بونسز اور میچ فیز بھی دی جاتی ہے۔

اس کیٹیگری میں محمد حسنین، محمد نواز، عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھانی، عثمان قادر اور عمران بٹ شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں