اس سال کے آخر تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

موسم

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات رواں ماہ دسمبر کے آخری دنوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ ہونے والی بارش سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ جنوری 2022ء کے پہلے دو ماہ میں ہونے والی بارشوں سے نہ صرف سردی بڑھے گی بلکہ دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

منگل کے روز شہر کا مطلع خشک رہا جبکہ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے اوقات میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا منگل کے روز شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 374 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور شامل رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!