سردی میں ٹوٹتے اور گرتے ہوئے بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے اور اُنھیں کیسے خوبصورت بنایا جائے

سردی

کائنات نیوز ! بالوں کا گرنا ایک اہم مسئلہ تو ہی لیکن سردیوں میں یہ مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ جینیاتی مسائل کے علاوہ کچھ عادتیں ہیں جن کے نتیجے میں لوگوں کو بال گرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ کے بال جھڑنے کا سلسلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے لوگ پانی پینا بہت کم کردیتے ہیں

اس وجہ سے بال خشک اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ سرد موسم بھی بالوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور خشکی بڑھاتا ہے اس وجہ سے بال زیادہ جھڑنے لگتے ہیں کیفین کا استعمال کم سے کم کریں پانی کا استعمال کم اور گرم رہنے کے لئے کیفین زیادہ استعمال ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے بالوں اور سر کی جلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ کوشش کریں کہ چائے، کافی کا استعمال بہت کم کیا جائے اور اس کے بجائے سادہ پانی اور موسمی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کیا جائے۔

تیل لگائیں بالوں میں خشکی نہ پیدا ہونے دیں۔ اس کے لیے سرسوں یا ناریل کا تیل رات میں لگایا جائے اور صبح سر دھولیں اور اس کے بعد کنڈیشنر کا استعمال بھی لازمی کریں۔تیل اور پانی کا اسپرے اے آر وائی کے ایک شو میں مہمان ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ کسٹر آئل اور کوکونٹ آئل کو تھوڑا تھوڑا لے کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر پانی بھر کر ہلائیں ۔ نہانے کے بعد بالوں میں اسپرے کرلیں تو بال ٹوٹیں گے نہیں، مکمل خشک نہیں ہوں گے

اور چمکدار بھی ہوجائیں گے۔ زیتون کا تیل اور انڈہ ہفتے میں کم سے کم ایک بار انڈہ اور زیتون کا تیل ملا کر سر میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھوئیں۔ اس سے بالوں میں پروٹین کی کمی نہیں ہوگی۔ گرم پانی بالوں کے لیے اچھا نہیں کوشش کریں کے سر سادے پانی سے دھوئیں اگر سردی بہت زیادہ ہو تو بھی سر دھوتے ہوئے کھولتا ہوا پانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں