مغربی ہوائوں کا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ٗ مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہوائوں

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق موسم سرما کی مون سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے کل ملک میں داخل ہوگا۔مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھے گے۔

بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں 4 سے 6 جنوری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف اور جذوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں