مغربی ہوائوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل۔۔کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، گوادر اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے

ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث کل سے7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کےبیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا ۔مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جسکے باعث دو سے چھ جنوری تک کوئٹہ ،زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے

۔3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ،زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی ، دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔ weather news in urdu

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!