محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

برفباری

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع ابرآلوداورموسم سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد / جزوی ابر آلود جبکہ

پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش : گلگت بلتستان: گلگت 06، اسکردو 01، خیبر پختونخوا:میرکھانی 04، دروش 02، بلوچستان: ژوب میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری: (انچ)بگروٹ 03، کالام 02، ہنزہ، اسکردو، بابوسر 01 اور استور میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، بابوسر منفی 09، گوپس منفی 08، سکردو، کالام منفی 06، پاراچنار منفی 05، بگروٹ، استور، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، دیر، زیارت، شوپیاں منفی 03، مالم جبہ، قلات منفی 02، گلگت، میرکھانی، سری نگر، اننت ناگ اور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!