ہسپتال میں مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر نرس ان کے ساتھ کیا کرتی تھی ؟ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

مریض

کائنات نیوز ! سکھر کے سول ہسپتال میں جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو ہ انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق سکھر سول ہسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا

اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو ہسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے، ملزمہ کے قبضے سے نشہ آور انجیکشن اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!