جانیں مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی کیا ہے

مسلم لیگ ن

کائنات نیوز ! صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، تنظیمی اجلاس میں نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایات دیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں جنوری

کے آخری ہفتے سے کنونشنز کا آغاز کرے گی جن میں شہباز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔پرویز رشید نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقصد موجودہ حکومت سے چھٹکارا ہے، اگر پیپلز پارٹی خواہش کا اظہار کرے گی تو اُن کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں گے جب کہ پی پی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے اکھٹی بھی ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک عملی مدد کی بات ہے تو ان کی تجاویز پی ڈی ایم میں لے کرجائیں گے اور پی ڈی ایم جو فیصلہ کرے گی اس سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیں گے،

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور اگر 2022 میں الیکشن نہ ہوا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!